دنیا میں نام محمد ﷺ کی گونج

     

  دنیا میں وقت کے ہر لمحہ کسی نہ کسی جگہ میرے نبی حضرت محمد ﷺ کا  نام بلند ہو رھا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مشرق میں واقع  جزائر سے طلوع آفتاب کے ساتھ ہی فجر کی اذانوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے  اور بیک وقت ہزاروں موذن اللہ تعالی کی توحید اور  حضرت محمد ﷺ کی رسالت کا اقرار کرتے ہیں۔ مشرقی جزائر سے یہ سلسلہ مغربی جزائر تک چلا جاتا ہے۔ ڈیڑھ گھنٹہ بعد یہ سلسلہ سماٹرا میں شروع ہو جاتا ہے ۔ سماٹرا کے قصبوں اور دیہاتوں میں یہ سلسلہ شروع ہونے سے پہلے ملایا میں اذانیں شروع ہوجاتی ہیں ۔اور ایک گھنٹہ کے بعد یہ سلسلہ ڈھاکہ پہنچتا  ہے ۔ بنگلہ دیش  میں ابھی اذانیں ختم نہیں ہو تیں کہ کلکتہ  سے سری لنکا تک کے  علاقے  فجر کی اذانوں سے گونج اٹھتے ہیں ۔ پھر یہ سلسلہ کلکتہ سے ممبئ جا پہنچتا ہے۔پورے ہندوستان کی فضا  توحید و رسالت کے  اعلان سے معطر ہو جاتی ہے۔ سری نگر اور سیال کوٹ میں فجر کی اذان کا وقت ایک ہی ہے۔سیال کوٹ  کوئٹہ ،کراچی اور گوادر تک چالیس منٹ ہیں  ۔اس عرصہ میں فجر کی اذانیں پاکستان میں گونجتی رہتی ہیں۔پاکستان میں یہ سلسلہ شروع ہونے سے پہلے  افغانستان     اور مسقط  میں اذانیں شروع ہو جاتی ہیں ۔ مسقط سے بغداد تک ایک گھنٹے کا فرق ہے ۔ اس عرصہ  میں  سعودی عرب ،یمن ،متحدہ عرب امارات ،کویت اور عراق تک اذانیں گونجتی رہتی ہیں۔ بغداد سے اسکندریہ تک پھر ایک گھنٹہ کا فرق ہے۔ اسوقت شام ،مصر ،صومالیہ اور سوڈان میں اذانیں شروع ہو جاتی ہیں ۔اسکندریہ اور طرابلس تک ایک گھنٹہ کا فرق ہے۔ اس عرصہ میں شمالی امریکہ ،لیبیا اور تیونس میں اذانوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔فجر کی اذان جس کا آغاز انڈونیشیا کے مشرقی جزائر سے ہوا تھا ساڑھے نو گھنٹے کا  سفر طے کرنے کے بعد   بحر اوقیانوس کے مشرقی کنارہ تک پہنچتی ہے ۔فجر کی اذان بحر اوقیانوس تک پہنچنے سے پہلے ظہر کی اذانیں انڈونیشیا کے مشرقی جزائر میں شروع ہوجاتی ہیں۔  اور ڈھاکہ میں ظہر کی اذانیں شروع ہونے  تک  انڈونیشیا میں عصر کی اذانیں شروع ہو جاتی ہیں ۔یہ سلسلہ بمشکل ڈیڑھ گھنٹے میں جکارتا پہنچتا ہے۔ اور مغربی جزائر میں مغرب کی اذانوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔مغرب کی اذانیں سیلز سے سماٹرا تک ہی پہنچتی ہیں  کہ اتنے میں انڈونیشیا کے مشرقی جزائر میں  عشاٗ کی اذانیں شروع ہو جاتی ہیں۔ اس طرح کرہ ارض پر کوئی  کوئ بھی لمحہ  ایسا نہیں گزرتا جس میں میرے رب اللہ تعالی اور میرے نبی  حضر ت محمد ﷺ کا نام نہ لیا جارہا ہو۔ ہر سیکنڈ میں ہزاروں بلکہ لاکھوں موذن توحید رسالت کا نعرہ بلند کررہے ہوتے ہیں۔ 

 اللہ رکھا زین 03077188858

Comments

Popular posts from this blog

تو غنی از ہر دو عالم من فقیر ( اے اللہ ! تو دو جہانوں کو عطا کرنے والا ہے جبکہ میں تیرا منگتا و فقیر ہوں۔ (علامہ اقبال مرحوم)

اس لئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں ۔

اللہ کے سوا کوئی اپنا نہیں