Posts

Featured Post

اللہ کے سوا کوئی اپنا نہیں

 - کسی نے مُحبت دی ،کسی نے دھوکہ ، کسی نے ہاتھ تھام لیا ،کسی نے بیچ راہ میں چھوڑ دیا کسی نے میری اچھائیوں کے لمبے پُل باندھ دیے ،کسی نے میری ذات کو صرف میلا کیا ۔کسی نے ساتھ چلنے کی ہزار وجوہات مانگی ،کوئی بغیر کُچھ پوچھے ساتھ چل دیا۔ کسی نے اُلفت بھرے الفاظ برسا دیے  میری زندگی میں ہر آنے والے شخص نے اپنے اپنے ظرف کے مُطابق مجھے کئی باتیں سیکھائیں  مگر ایک بات جو مجھے سب نے سیکھائی وہ یہ کہ اللّٰہ کے سوا کوئی اپنا نہی اور میں آج زندگی کے اُس مقام پر ہوں جہاں میرا یقین یہ ہے کہ "واقعی اللّٰہ کے سوا کوئی اپنا نہیں ،اُس ﷻ کے سوا کُچھ یاد رکھنے کے لائق نہیں-🖤🌸 🍁 *🍁 🍁🍁
https://youtu.be/zNyneWjaNjQ

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم غیروں کی نظر میں

 فقط مسلم کا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ اجارہ تو نہیں پیغمبر اسلام  صلی اللہ علیہ وسلم ایک باکمال شخص تھے۔بچپن سے ہی آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حال تھا  کہ جو دیکھتا کہہ اٹھتا: ان لھذا الغلام لشأنا۔ بڑے ہوئے تو آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  کی شخصیت اور زیادہ نمایاں ہوگئی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے والے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرعوب  ہوجاتے۔جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوتا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے لگتا۔برداشت، سچائی معاملہ فہمی، حسن سلوک  آپ کے اندر کامل درجہ میں پایا جاتا تھا۔  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے  اپنے  کردار  اور سیرت کا وہ نمونہ پیش کیا  جس کا اعتراف  اپنوں نے  تو کیا  ہی غیر بھی اعتراف کیے  بغیر   نہ رہ سکے۔ جس نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کیا ۔وہ  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلی کردار  کامعترف ضرور ہوا۔ غیروں نے جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بارے میں کہا اس کی چند مثالیں پیش خدمت ہیں۔ روسی فلاسفر کاؤنٹ ٹالسٹانی کہتا ہے محمد ﷺعظیم الشان ...

حضور پاک ﷺ بحیثیت شوہر

 حضور پاک ﷺ بحیثیت شوہر اللہ تعالی نے  قرآن پاک میں فرمایا: رسول اللہ (ﷺ)میں تمہارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ (الاحزاب)  آییڈیل  اور نمونہ  یقینا ایسی ہی  ہستی  ہوسکتی ہے جو زندگی کے  ہرپہلو  اورشعبہ  میں جامعیت اور کمال رکھتی ہو۔ اگر ایسی کوئی کامل و اکمل ہستی ہے ۔تو وہ  محمد رسول اللہ ﷺ  ہیں۔  جس طرح آپ کی یہ صفت زندگی کے تمام شعبوں میں ہے۔اسی طرح یہ ازدواجی زندگی میں بھی آپ میں نمایاں نظر آتی ہے۔ آئیے ہم دیکھتے چلیں کہ آپ ﷺہمارے لئے شوہر کے روپ میں کس طرح نمونہ ہیں؟ خاطرداری و دلجوئی مرد کی شادی ایک ایسی عورت سے ہوتی ہے،۔ جو شادی کے بعد وہ ایک ایسے اجنبی ماحول میں آجاتی ہے، جہاں کا کبھی اُس نے خواب بھی نہیں دیکھا ہوتا ہے، جہاں کی ہر چیز نامانوس ہوتی ہے۔ ایسے وقت میں دلداری کی ضرورت پڑتی ہے، خصوصیت کے ساتھ اس خاتون کے ساتھ، جو ناکتخدا ہو۔  آپ ﷺکی گیارہ بیویاں تھیں، جن میں حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا)واحد ناکتخدا تھیں؛ چنانچہ آپ ﷺنے شادی کے بعد یہاں کے ماحول سے مانوس کرنے کے لئے ان کی کافی دل جوئی کی، حضرت عائشہ (ر...

بیٹیاں نور نظر دل کی صدا ہوتی ہیں

Image
بیٹیاں نور نظر دل کی صدا ہوتی ہیں      بیٹیاں سب کے مقدر میں کہاں ہوتی ہیں     گھرخداکوجوپسند آئے وہاں ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام قرآن کریم میں ارشاد فرمایا:آسمانوں اور زمین کی سلطنت وبادشاہت صرف اللہ ہی کے لئے ہے۔ وہ جو چاہے پیدا کرتا ہے۔ جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے۔ اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں دنوں عطا کردیتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے۔۔۔۔۔۔ اس کے ہاں نہ لڑکا پیدا ہوتا ہے اور نہ لڑکی پیدا ہوتی ہے، لاکھ کوشش کرے مگر اولاد نہیں ہوتی ہے۔ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت پر مبنی ہے۔ جس کے لئے جو مناسب سمجھتا ہے وہ اس کو عطا فرمادیتا ہے۔ (سورہ الشوریٰ ۔ ۰)لڑکیاں اور لڑکے دونوں اللہ کی نعمت ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کی ضرورت ہے۔ عورتیں مرد کی محتاج ہیں، اور مرد عورتوں کے محتاج ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت بالغہ سے دنیا میں ایسا نظام قائم کیا ہے کہ جس میں دونوں کی ضرورت ہے اور دونوں ایک دوسرے کے محتاج ہیں۔ اللہ کی اِس حکمت اور مصلحت کی روشنی میں جب ہم اپنا جائزہ لیتے ہیں تو ہم میں سے بعض ...

بیٹیاں تو اللہ کی رحمت ہیں۔

بیٹیاں تو اللہ کی رحمت ہیں۔       بیٹیاں سب کے مقدر میں کہاں ہوتی ہیں     گھرخداکوجوپسند آئے وہاں ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام قرآن کریم میں ارشاد فرمایا:آسمانوں اور زمین کی سلطنت وبادشاہت صرف اللہ ہی کے لئے ہے۔ وہ جو چاہے پیدا کرتا ہے۔ جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے۔ اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں دنوں عطا کردیتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے۔۔۔۔۔۔ اس کے ہاں نہ لڑکا پیدا ہوتا ہے اور نہ لڑکی پیدا ہوتی ہے، لاکھ کوشش کرے مگر اولاد نہیں ہوتی ہے۔ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت پر مبنی ہے۔ جس کے لئے جو مناسب سمجھتا ہے وہ اس کو عطا فرمادیتا ہے۔ (سورہ الشوریٰ ۔ ۰)لڑکیاں اور لڑکے دونوں اللہ کی نعمت ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کی ضرورت ہے۔ عورتیں مرد کی محتاج ہیں، اور مرد عورتوں کے محتاج ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت بالغہ سے دنیا میں ایسا نظام قائم کیا ہے کہ جس میں دونوں کی ضرورت ہے اور دونوں ایک دوسرے کے محتاج ہیں۔ اللہ کی اِس حکمت اور مصلحت کی روشنی میں جب ہم اپنا جائزہ لیتے ہیں تو ہم میں سے بعض احباب ایس...

کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم

یہ شعلہ نہ دب جائے یہ آگ نہ سو جائے پھر سامنے منزل ہے ایسا نہ ہو کھو جائے ہے وقت یہی یارو، جو ہونا ہے ہو جائے کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم ہر جابر و ظالم کا کرتے ہی چلو سر خم​ اس وادی پرخوں سے اٹھے گا دھواں کب تک محکومی گلشن پر روئے گا سماں کب تک محروم نوا ہوگی غنچوں کی زباں کب تک ہر پھول ہے فریادی آنکھوں میں لیے شبنم کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم​ وتنام و فلسطیں ہو انگولا کہ ہو کانگو انسان کی آنکھوں سے گرتے ہوں جہاں آنسو اے شامِ ستم ہر جا توڑیں گے ترا جادو دیکھا نہیں جاتا اب مظلوم کا یہ عالم کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم​ اٹھے ہو نگاہوں میں تم سوز یقیں لے کر امریکہ کی بندوقیں ہو جائیں گی خاکستر پروردہ واشنگٹن جائیں گے کہاں بچ کر ان جنگ پرستوں سے ہے سارا جہاں برہم کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم