Posts

Showing posts from November, 2019

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم غیروں کی نظر میں

 فقط مسلم کا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ اجارہ تو نہیں پیغمبر اسلام  صلی اللہ علیہ وسلم ایک باکمال شخص تھے۔بچپن سے ہی آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حال تھا  کہ جو دیکھتا کہہ اٹھتا: ان لھذا الغلام لشأنا۔ بڑے ہوئے تو آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  کی شخصیت اور زیادہ نمایاں ہوگئی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے والے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرعوب  ہوجاتے۔جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوتا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے لگتا۔برداشت، سچائی معاملہ فہمی، حسن سلوک  آپ کے اندر کامل درجہ میں پایا جاتا تھا۔  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے  اپنے  کردار  اور سیرت کا وہ نمونہ پیش کیا  جس کا اعتراف  اپنوں نے  تو کیا  ہی غیر بھی اعتراف کیے  بغیر   نہ رہ سکے۔ جس نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کیا ۔وہ  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلی کردار  کامعترف ضرور ہوا۔ غیروں نے جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بارے میں کہا اس کی چند مثالیں پیش خدمت ہیں۔ روسی فلاسفر کاؤنٹ ٹالسٹانی کہتا ہے محمد ﷺعظیم الشان ...

حضور پاک ﷺ بحیثیت شوہر

 حضور پاک ﷺ بحیثیت شوہر اللہ تعالی نے  قرآن پاک میں فرمایا: رسول اللہ (ﷺ)میں تمہارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ (الاحزاب)  آییڈیل  اور نمونہ  یقینا ایسی ہی  ہستی  ہوسکتی ہے جو زندگی کے  ہرپہلو  اورشعبہ  میں جامعیت اور کمال رکھتی ہو۔ اگر ایسی کوئی کامل و اکمل ہستی ہے ۔تو وہ  محمد رسول اللہ ﷺ  ہیں۔  جس طرح آپ کی یہ صفت زندگی کے تمام شعبوں میں ہے۔اسی طرح یہ ازدواجی زندگی میں بھی آپ میں نمایاں نظر آتی ہے۔ آئیے ہم دیکھتے چلیں کہ آپ ﷺہمارے لئے شوہر کے روپ میں کس طرح نمونہ ہیں؟ خاطرداری و دلجوئی مرد کی شادی ایک ایسی عورت سے ہوتی ہے،۔ جو شادی کے بعد وہ ایک ایسے اجنبی ماحول میں آجاتی ہے، جہاں کا کبھی اُس نے خواب بھی نہیں دیکھا ہوتا ہے، جہاں کی ہر چیز نامانوس ہوتی ہے۔ ایسے وقت میں دلداری کی ضرورت پڑتی ہے، خصوصیت کے ساتھ اس خاتون کے ساتھ، جو ناکتخدا ہو۔  آپ ﷺکی گیارہ بیویاں تھیں، جن میں حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا)واحد ناکتخدا تھیں؛ چنانچہ آپ ﷺنے شادی کے بعد یہاں کے ماحول سے مانوس کرنے کے لئے ان کی کافی دل جوئی کی، حضرت عائشہ (ر...