دنیا میں نام محمد ﷺ کی گونج
دنیا میں وقت کے ہر لمحہ کسی نہ کسی جگہ میرے نبی حضرت محمد ﷺ کا نام بلند ہو رھا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مشرق میں واقع جزائر سے طلوع آفتاب کے ساتھ ہی فجر کی اذانوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور بیک وقت ہزاروں موذن اللہ تعالی کی توحید اور حضرت محمد ﷺ کی رسالت کا اقرار کرتے ہیں۔ مشرقی جزائر سے یہ سلسلہ مغربی جزائر تک چلا جاتا ہے۔ ڈیڑھ گھنٹہ بعد یہ سلسلہ سماٹرا میں شروع ہو جاتا ہے ۔ سماٹرا کے قصبوں اور دیہاتوں میں یہ سلسلہ شروع ہونے سے پہلے ملایا میں اذانیں شروع ہوجاتی ہیں ۔اور ایک گھنٹہ کے بعد یہ سلسلہ ڈھاکہ پہنچتا ہے ۔ بنگلہ دیش میں ابھی اذانیں ختم نہیں ہو تیں کہ کلکتہ سے سری لنکا تک کے علاقے فجر کی اذانوں سے گونج اٹھتے ہیں ۔ پھر یہ سلسلہ کلکتہ سے ممبئ جا پہنچتا ہے۔پورے ہندوستان کی فضا توحید و رسالت کے اعلان سے معطر ہو جاتی ہے۔ سری نگر اور سیال کوٹ میں فجر کی اذان کا وقت ایک ہی ہے۔سیال کوٹ کوئٹہ ،کراچی اور گوادر تک چالیس منٹ ہیں ۔اس عرصہ میں فجر کی اذان...